مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے عدم تشدد کی رپورٹوں کی تردید کی ہے- قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے سیاسی قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ روک دیا- حماس کے مغوی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے- عباس ملیشیا کے اہلکار اسیران سے ہر وہ رویہ اپناتے ہیں جس سے ان کو جسمانی یا ذہنی تکلیف ہو- رہا ہونے والے قیدیوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں تشدد کیا جاتا ہے اور قیدیوں کو گالیاں دی جاتی ہیں- واضح رہے کہ اخباری رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں گزشتہ برس ماہ اکتوبر سے سیاسی قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ بند ہے اور کسی قیدی پر تشدد نہیں کیا گیا-