Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری دیوار کے متعلق جامعہ ازہر کا بیان حکومت کا شاخسانہ ہے: رکن پارلیمنٹ

ali-laban-ikhwan-al-muslimeen-member-of-parliament اخوان المسلمون نے الزام لگایا ہے کہ غزہ سرحد پر مصری زیر زمین فولادی دیوار کی تعمیر کے متعلق جامعہ ازہر سے بیان جاری کرانے کے لیے حکومت نے دھوکہ دہی سے کام لیا ہے- اخوان المسلمون کے رکن پارلیمنٹ علی لبن نے مصری وزیراعظم کو درخواست دی کہ جس میں کہا گیا ہے کہ مجلس تحقیقات اسلام سے جاری بیان جامعہ ازہر کے قانون کی خلاف ورزی ہے – مجلس تحقیقات اسلام کے فیصلوں کے لیے اجلاس میں چوتھائی غیر مصری ارکان کی حاضری شرط ہے- فولادی دیوار کی تعمیر کے حوالے سے جاری بیان میں اس شرط پر عمل نہیں کیا گیا- صرف مصری ارکان کے لئے کوئی قرارداد یا فیصلہ صادر کرنا مجلس تحقیقات اسلام کے اصولوں اور قانون کے منافی ہے- انہیں کوئی قرار داد جاری کرنے کا حق نہیں ہے – واضح رہے کہ مجلس تحقیقات اسلامیہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ کی سرحد پر زیر زمین فولادی دیوار کی تعمیر کو مصرکا حق قرار دیا گیاہے- دوسری جانب مصری پارلیمنٹ میں اخوان المسلمون کے رکن تیمور عبدالغنی نے وزیراعظم کو درخواست دی ہے- جس میں مصری دیوار کی تعمیرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا- تیمور عبدالغنی کے مطابق فولادی دیوار کی تعمیر غزہ کے 15لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے – یہ دیوار نسل کشی کی ایک شکل ہے اور انسانی، قانونی اور اخلاقی قدروں کی خلاف ورزی ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan