Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

تحفظات دور ہوجائیں تو مفاہمتی یادداشت پر فورا دستخط کر دیں گے: رشق

ezzat-al-resheq21 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں جلد ازجلد مفاہمت کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں حماس کی جانب سے مصری مسودے پر دی گئی ان کی تجاویز کو تسلیم کر لیا جائے تو وہ دستخط کے لیے تیار ہیں۔ اتوار کے روز ریاض میں حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی حکام سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عزت رشق کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو موجودہ بحران اور انتشار کی کیفیت سے نکالنے کے تمام جماعتوں کی مفاہمت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عزت رشق نے حماس کے وفد کی سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں کہا کہ حماس کا دورہ ریاض نہایت مفید رہا ہے، انہوں نے سعودی حکام سے فلسطین کی داخلی سیاست اور مفاہمت سمیت تمام امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی عرب بھی فلسطین میں مفاہمت کے عمل کو فوری طور پر آگے بڑھانے اور اسے عملی شکل دینے کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کے دورے کے دوران انہوں نے سعودی حکام کو مصر کے مفاہمتی مسودے پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے، غزہ کی معاشی ناکہ بندی، مغربی کنارے میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے درمیان سکیورٹی تعاون اور اس سے شہریوں کو درپیش مشکلات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan