مصری رکن پارلیمنٹ صبیحی صالح نے کہا ہے کہ اہلیان غزہ نے صہیونی جنگ کے دوران ثابت قدمی کی تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینی اپنے حقوق کیلئے ثابت قدم رہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک منعقدہ جلسے سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں فلسطینی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ نے جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کو بڑے اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ذمہ دار حکومت کے اہل ہیں۔