اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی میں بمباری سے بچے سمیت دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے زیر انتظام علاقوں میں چار اہداف کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی ہسپتال ذرائع کے مطابق غزہ شہر اور خان یونس میں دھماکے سنے گئےاور بمباری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں کی گئی۔