غزہ میں فسطینی ایگزیکٹو فورسز نے اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کی جانب سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر کو اغوا کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا- القسام بریگیڈ کے کمانڈرکو اغواکرنے کا مقصد ان سے یرغمال اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے متعلق معلومات حاصل کرناتھا- غزہ میں فلسطینی داخلی سیکورٹی فورسز کے ڈائریکٹرابو عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کارندوں کا ایک گروہ گرفتار کیا گیا ہے جس نے جنوبی غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک گھر اور متعدد گاڑیاں کرائے پر لے رکھی تھیں- یہ گروہ القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کررہاتھا- لیکن منصوبے کے بر وقت انکشاف کی وجہ سے گروہ کے افراد کو حراست میں لے لیا گیا-