فلسطینی مجاہدین نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو داخل ہونے سے روک دیا – ’’عوامی مزاحمتی ‘‘تحریک کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے مطابق شمالی غزہ کے الغول علاقے میں فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں- مجاہدین اسرائیلی فوجیوں کو واپس دھکیلنے میں کامیاب ہوگئے – ناصر صلاح الدین بریگیڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے مجاہدین دشمن کے مقابلے کے لیے ہر وقت تیار ہیں وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے- غاصب اسرائیلی رہنمائوں کومعلوم ہونا چاہیے کہ غزہ ان کے لئے آسان شکار نہیں ہے- غزہ اسرائیلی فوجیوں کا قبرستان ثابت ہوگا-