Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو غزہ کو اس کا قبرستان بنا دیں گے:ھنیہ

ismail-haneyya-palestinian-premier1 فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے معرکہ فرقان میں حاصل ہونے والی فتح اسرائیل کے خلاف ایک بڑی فتح کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، غزہ کے عوام کو اجتماعی طور پر اسرائیل کی جانب سے بدترین جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم عوام نے جس عزم اور حوصلے سے اس جارحیت کا مقابلہ کیا وہ اسرائیل کو سبق سکھانےکے لیے کافی ہے۔ اتوارکے روزغزہ پراسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر حماس کے زیراتنظام ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی کے بجائے جنگی مجرموں کے خلاف کارروائی کریں، غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھائیں اور شہر کو دنیا تک رسائی کا حق دیں۔ اسماعیل ھنیہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملوں کی دھمکیوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی دہشت گردی اور دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، اسرائیل کو حملے کی خواہش ہے تو وہ فلسطینی عوام کے عزم کا ایک بار پھر امتحان لے لے، تاہم قابض صہیونی ریاست کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ غزہ پر دوبارہ حملہ کیا گیا غزہ کو حملہ آور فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل نے جن مقاصد اور اہداف کے لیے غزہ پر جنگ مسلط کی تھی، ان میں سے کوئی ایک مقصد بھی اسے حاصل نہیں ہوسکا۔ جنگ بندی کے لیے نہ تو اسرائیل کوئی شرط عائد کر سکا۔ طاقت کے بہیمانہ استعال اور جارحیت کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے، عرب اور اسلامی دنیا کی جانب سے غزہ کے مجاہدین کے حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ اسرآئیل کو سوائے ذلت اور رسوائی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی حکومت جرمنی کے توسط سے اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے نتائج کی منتظر ہے، اس سلسلے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ قومی مفاد میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں کوئی سیاسی مفادات مد نظر نہیں۔ فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بعض جابر قوتوں کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے ظلم اور عدل کے درمیان فرق واضح نہیں کر سکا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے حالیہ دنوں میں غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے متعلق متضاد بیانات آتے رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کے نزدیک گولڈ سٹون کی رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں حالانکہ خود اقوام متحدہ کی ٹیم نے طویل تحقیق کے بعد یہ ثابت کیا کہ اسرائیل نےگذشتہ بر غزہ پر جنگ کے دوران بد ترین دہشت گردی کا ارتکاب کیا۔ ایسے میں اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کی جآئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan