Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لبنان بم دھماکے کا الزام کسی پر عائد نہیں کرنا چاہتے: اسامہ حمدان

osama-hamdan-one-of-hamass-senior-leaders اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے لبنان میں نمائندے اسامہ حمدان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دو کارکن جنوبی لنبان کے محلے حارہ حریک میں گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں ستائیس سالہ باسل جمعہ اور اکیس حسن الحداد شامل تھے۔ بیروت میں اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہید جمعہ حماس کی بیروت میں بیورو کے ساتھ منسلک تھے جبکہ شہید حداد خود حماس کے قائدین میں شامل تھے۔ اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ دھماکے کی جگہ حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ بات نہایت اہم ہے۔ حماس کے رہ نما نے کہا کہ دھماکے کے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایسی کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسامہ حمدان کہ معاملے کی تحقیق ہو رہی ہے اس لئے ہم اس حادثے کا تعلق کسی ایسی چیز سے نہیں جوڑنا چاہتے کہ جو حقیقت کے خلاف ہو۔ ہم قبل از وقت نتائج اخذ نہیں کرنا چاہتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan