فلسطینی آئینی حکومت کے وزیر انصاف محمد فرج الغول نے واضح کیا کہ غزہ میں کرپشن اور بدعنوانی کا زمانہ ختم ہوگیا- فلسطینی حکومت نے کرپشن کا قلع قمع کر دیا – محمد فرج الغول نے غزہ کی جامعہ اسلامیہ کے الشریعہ و القانون شعبہ میں ایک لیکچر کے دوران کہا کہ غزہ میں غنڈوں اور بدعنوانوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا- مجرموں کو کھلی چھٹی تھی – حماس کی حکومت نے ایگزیکٹو فورسز کی تشکیل کی جس نے مجرموں پر قابو پا لیا ہے- وزیرانصاف نے حکومت کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جنگی جرائم کی تصدیق کے لئے کمیٹی تشکیل دی جس نے اب تک 1200جنگی جرائم کی توثیق کی – غزہ جنگ کے حوالے سے گولڈن سٹون کی سربراہی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس کمیٹی کے 36جرائم کو اپنی رپورٹ میں ذکر کیا