Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بین الاقوامی برادری نے غزہ کی عوام سے دھوکہ کیا: انسانی حقوق

gaza-destruction انسانی حقوق کی تنظیموں نے بین الاقوامی برادری پر فلسطینی عوام سے دھوکہ کرنے کا الزام لگایا ہے – انسانی حقوق کی سولہ غیر سرکاری تنظیموں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے غزہ کی تعمیر نو کا وعدہ پورا نہیں کیا- پیرس سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے وعدے وفا نہیں کئے گئے – بین الاقوامی برادری غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے میں ناکام ہو گئی – فلسطینی شہری ، غیر سرکاری تنظیمیں حتی کہ اقوام متحدہ غزہ میں تعمیراتی سامان نہیں لاسکتا – ناکہ بندی کے باعث غزہ میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،جبکہ غزہ کوگیس اور پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے -جس سے انسانی سانحہ رونما ہوسکتاہے- بین الاقوامی برادری پر دھوکے کا الزام لگانے والی تنظیموں میں شامل ایمنسٹی انٹرنیشنل ،اوکسفام فرانس اور غیر سرکاری اتحاد ہالینڈ نے واضح کیا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد اب تک تعمیراتی سامان کے صرف 41ٹرک غزہ میں لے جائے گئے ہیں- جب کہ غزہ جنگ میں تباہ ہونے والے گھروں، اسکولوں اور پبلک عمارتوں کی تعمیر کے لئے ہزاروں ٹرک سامان کی ضرورت ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan