Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینی شہداء کے اجزاء چوری کئے جانے کا نوٹس لیں”

dr-yousef-rezka فلسطینی آئینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے سیاسی مشیر ڈاکٹر یوسف رزقہ نے فلسطینی شہداء کے اعضاء چوری کئے جانے کے مسئلے پر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے- ڈاکٹر یوسف رزقہ نے بیان میں کہا کہ شہداء کے اعضاء چوری کرنا بدترین جرم ہے- جس پر بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے خلاف ایکشن لینا چاہیے- اسرائیلی مجرموں کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق محاسبہ کیا جائے- اسرائیل اس طرح کے جرائم کرکے اپنی اخلاقی اور انسانی حیثیت کھو چکا ہے- اسرائیل عالمی معاشرے کے امن کے لئے خطرہ ہے- واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے اعضاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے- اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ 1990ء کی دہائی میں لواحقین کی اجازت کے بغیر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے جسموں کے اجزاء نکالے جاتے تھے- بالخصوص مردوں کے جسموں کی جلدوں کے ٹکڑے جلے ہوئے اور زخمی اسرائیلی فوجیوں کے جسموں پر پیوند کئے جاتے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan