اسرائیلی حکام نے غزہ کے رہائشی دو سگے بھائیوں کو ایک سال تک جیل میں رکھنے کے بعد رہاکردیا- قیدیوں کی بہود کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم ’’واعد‘‘ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے دونوں بھائیوں سعد اور ابراھیم کساب کو رہا کیا گیا- ان کا تعلق غزہ کی پٹی میں ’’زیتون ‘‘ کے علاقے سے ہے- دوسری جانب رہائی کے بعد سعد اور ابراھیم کساب کے غزہ پہنچنے پر ان کا شہریوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا- ان کے اپنے گھر پہنچنے پر شہریوں کی بڑی تعداد گھر پر جمع ہو گئی-