فلسطینی جماعت فتح کے رہنماا بو علی شاہین نے مغربی کنارے میں غیر آئینی فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ سے مکمل طور پر بے دخل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں- ابو علی شاہین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سلام فیاض اپنی ذات کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں – وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں- سلام فیاض کا خیال ہے کہ آئندہ انتخابات صرف مغربی کنارے کی سطح پر ہونے چاہئیں – ابو علی شاہین نے کہاکہ مغربی کنارے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہاہے بلکہ یہ منصوبے ذاتی منصوبے ہیں- مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکی ڈالروں کے ذریعے انقلاب ہے – ابو علی شاہین کا اشارہ سلام فیاض کے لئے امریکی امداد کی طرف تھا- انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں سلام فیاض کی انتخابی مہم چلائی جار ہی ہے-