اسرائیل نے مسجد اقصی میں مخطوطوں کے شعبہ کے سربراہ ناجح بکیرات کو مقبوضہ فلسطین سے باہر جانے سے روک دیا- ناجح بکیرات کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا ہے – انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ان کے خلاف فلسطینی اراضی سے باہر جانے کی پابند ی عائد کردی گئی- واضح رہے کہ ناجح بکیرات ایک علمی شخصیت ہیں- سکالر اور محقق مختلف معاملات بالخصوص مسجد اقصی کے حوالے سے ان سے رجوع کرتے ہیں –