Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“براک اوباما کی نیک نیتی کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ اسرائیل پر دباؤ نہیں ڈال رہے”

farouk-al-kaddoumi-1 پی ایل او کے سیاسی حلقے کے سربراہ فاروق قدومی نے کہاہے کہ اسرائیلی نسل پرستانہ پالیسی کے باعث حالات ابر آلود ہیں اور امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل پر دباؤ نہ ڈالے جانے کے باعث تصفیہ کی کرن نمو د ار ہوتی نظر نہیں آتی- انہوں نے اردن کے اخبار ’’الغد‘‘ کو انٹرویو میں کہاکہ امریکی صدر براک اوباما نیک نیت ہیں جس کا وہ احترا م کرتے ہیں لیکن وہ اسرائیل پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہے- دوسری جانب صہیونی لابی اور نسل پرستانہ اسرائیلی حکومت ان بین الاقوامی کوششوں کے درمیان حائل ہیں جو قیام امن کے لئے کی جا رہی ہیں – فاروق قدومی نے تمام یہودی بستیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا – انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے بے سود مذاکرات نہ کرے- فاروق قدومی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مزاحمت کی پالیسی کو درست قرار دیتے ہوئے کہاکہ حماس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صحیح راستے پر چل رہی ہے – انہوں نے کہاکہ حقوق کی واپسی کا واحد راستہ مزاحمت ہے- فلسطینی اراضی سے اسرائیلی قبضہ ناگزیر ہے – انہوں نے مزید کہا کہ فتح اور حماس کے درمیان بنیادی اختلافات نہیں ہیں- بیرونی طاقتیں فلسطینی اراضی میں اپنا کھیل کھیل رہی ہیں- بیرونی طاقتوں نے ایک فریق کو مسلح جدوجہد تر کرکے مذاکرات کے راستے پر راضی کرلیا ہے جوکہ فضول ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan