اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے رکن ڈاکٹر محمود زہار نے واضح کیا ہے کہ حماس فتح سے جامع معاہدہ کرنا چاہتی ہے- اسی وجہ سے اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے مصری تجویز پر دستخط کئے جانے میں تاخیر ہو رہی ہے- محمودزہارنے سعودی عرب کے اخبار ’’عکاظ ‘‘کو بیان میں کہاکہ حماس معاہدے کے لیے طے کی جانے والی بنیادی باتوں یا لائحہ عمل پر دستخط نہیں کرنا چاہتی وہ چاہتی ہے کہ فتح اور حماس کے درمیان جامع معاہدہ طے پا جائے – عام انتخابات کی مرکزی کمیٹی کی تشکیل اتفاق رائے سے ہونی چاہیے – یہی وہ نکتہ ہے جس پر اختلاف ہے – ڈاکٹر محمود زہار نے واضح کیا کہ محمود عباس غیر آئینی صدر ہیں –