Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ترکی اور افغانستان سمیت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کراچی( ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،

plfpress1

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کراچی( ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید ازہر ہمدانی، پی ایم یل نواز خواتین ونگ کی صدر زاہدہ بھنڈ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، معروف سماجی کارکن طارق شاداب اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے مظلوم فلسطینیوں پر جاری صیہونی اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اور عالمی برادری کی بے حسی سمیت مسلمان حکمرانوں کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران اور بالخصوص حالیہ دنوں بنائے گئے چونتیس ممالک کے اتحاد کو چاہئیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر جاری صیہونی اسرائیلی مظالم کے سلسلہ کو فی الفور بند کروانے کے لئے سد باب کریں، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی افواج کو مشترکہ طور پر غاصب صیہونی ریاست کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلمان عرب حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، گذشتہ 67برس سے مظلوم فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کا قبلہ اول بھی غاصب صیہونیوں کے قبضے میں ہے اور حال ہی میں فلسطینی عوام تیسری تحریک انتفاضۃ القدس میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ مسلمان حکمرانوں کو فلسطینیوں کی اس تحریک کی جس طرح حمایت کرنا چاہئیے تھی وہ نہیں کی گئی ، انہوں نے تمام مسلم اور بالخصوس عرب حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ مظلوم ملت فلسطین پر جاری اسرائیلی سفاکانہ کاروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر رہنماؤں نے گذشتہ دنوں ترکی اور افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور اس طرح کی تمام تر دہشت گردانہ کاروائیوں کا مرکز و محور شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کو قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan