Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو کے حصول لیے فلسطینی دو شیزہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش

salam-kanaan-an-18-year-old-palestinian-girl فلسطینی شہر رام اللہ کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اس کے پاس موجود ایک قیدی کو گولیاں مارنےکی ویڈیو ٹیپ حاصل کرنے کے لیے اسے اور اس کے خاندان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم اس نے وہ ویڈیو انہیں دینے سے انکار کردیا ہے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اٹھارہ سالہ سلام کنعان نے کہا کہ جولائی 2008ء میں اس نے رام اللہ کے قابض فوجیوں نے اشرف ابو رحمہ نامی نوجوان کوگرفتارکرکے بیڑیوںمیں جکڑ دیا۔ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ تشدد کے بعد عمری نامی فوجی نے مقید شہری کے پاؤں میں گولیاں ماردیں۔ وہ بھی اس موقع پرقریب ہی موجود تھی اور اس کے اس نےاپنے پاس موجود کیمرے سے اس سارے منظرکومحفوظ کرلیا تھا۔ جب اسرائیلی فوجیوں کو اس کا علم ہو کہ قیدی پرفائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو ٹیپ بن چکی ہے تو قابض فوج نے اس کے اہل خانہ کو ان سے ویڈیو کے حصول کے لیے بلیک میل کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے مختلف ذرائع سے اس سے بھی لالچ اور دباؤ کے تحت وہ ویڈیو کیسٹ حاصل کرنے کی کوششیں کیں تاہم اس نے ویڈیو ٹیپ صہیونی فوج کو فراہم کرنے سےانکارکردیا۔ سلام کنعان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں قائم اس کے مکان کا کئی مرتبہ محاصرہ کرکے اس کے قریب بھاری آواز پیدا کرنے والے گولے بھی بلاسٹ کیے تاہم اس کے اہل خانہ اور والدین نے بھی ویڈیو کے معاملے میں یہودی فوج سے تعاون نہ کرنے کی تاکید کی۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا میں ایک صہیونی کی جانب سے فلسطینی شہری پر تشدد کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں یہودی آباد کار ایک فلسطینی شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو اس موقع پر موجود ایک دوسرے شخص نے اپنے موبائل کیمرے کے ذریعے تیار کرکے میڈیا کو فراہم کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan