Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں انتشار کی ذمہ دار عباس ملیشیا ہے: احمد بحر

dr-ahmed-bahar9 فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے عباس ملیشیا کو مغربی کنارے میں بدامنی اور فساد پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطینی اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف عباس ملیشیا کی کارروائیاں بدامنی کی لہر پر مہر تصدیق ہیں جس نے مغربی کنارے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے- عباس ملیشیا کے اہلکار تمام اخلاقی، انسانی اور قومی اقدار کو عبور کر چکے ہیں- ڈاکٹر احمد بحر نے بیان میں کہا کہ انتشار کے خاتمے کی کوششیں کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کرتے- وہ سیاسی انتقام پر مبنی کارروائیاں نہیں کرتے- ڈاکٹر احمد بحر نے فلسطین کی خاتون رکن پارلیمنٹ سمیرہ حلائقہ کے بیٹے انس محمد حلائقہ کے اغوا کی مذمت کی- انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کو انس محمد حلائقہ کے اغوا کے انجام سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عباس ملیشیا نے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو اغوا کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan