Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کی خاتون رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کا اغوا

abbas-militia-pro-israel9 عباس ملیشیا نے فلسطینی مجلس قانون ساز کی خاتون رکن سمیرہ حلائقہ کے بیٹے انس محمد حلائقہ کو اغوا کرلیا- جامعہ الخلیل کے طلبہ ذرائع کے مطابق انس حلائقہ کو یونیورسٹی کے احاطے سے اغوا کیا گیا- انس محمد حلائقہ کو قبل ازیں متعدد بار فلسطینی سیکورٹی فورسز کے دفتر میں طلب کیا گیا- وہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرچکے ہیں- سمیرہ حلائقہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے اغوا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی- مغربی کنارے میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان نے انس محمد حلائقہ کے اغوا کی مذمت کی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan