ایران کی اسلامی شوریٰ کونسل کے سابق سپیکر ڈاکٹر غلام علی حداد نے شیعہ سنی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کامیابی کی اہم وجہ شیعہ سنی اتحاد ہے۔ غلام علی حداد نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مسلم علماء اتحاد کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اور فتنہ ابھارنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ امت مسلمہ کو ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔ دشمن اسلام کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بعد مسلمانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کررہا ہے۔