جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد ذبیر نے لبنان کے دارالحکومت میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی جہاں دنیا بھر سے علمائے اسلام اور مفتیان عظام کی بڑی تعداد موجود تھی، کانفرنس
کے اختتام پر ڈاکٹر ابو الخیر ذبیر بیروت میں قائم اسلامی مزاحمت حزب اللہ کے عظیم کمانڈر شہید عماد مغنیہ اور ان کے فرزند شہید جہاد مغنیہ سمیت حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے فرزند شہید ہادی نصر اللہ کے مزارات پر حاضری کے لئے تشریف لے گئے جہاں انہوں نے شہدائے مقاومت اسلامی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی جبکہ اس موقع پر ان کو شہدائے مقاومت اسلامی کی عظیم الشان قربانیوں اور جد وجہد کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے شہدائے مقاومت اسلامی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اسلام ہمارے سروں کا تاج ہیں اور ہماری بقاء کے ضامن ہیں، انہوں نے اس موقع پر شہدائے مقاومت کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس قوم میں ایسے با ہنر افراد موجود ہیں اسے دنیا کی کوئی طاقت تسلیم خم نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ آزادی فلسطین کے لئے حزب اللہ کی جد وجہد قابل ستائش ہے اور حزب اللہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کا وجود واقعی مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم بھی موجود تھے۔