Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست جبکہ پوری دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے،

 

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین واپسی‘‘ مہم کے تحت جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی )اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان(پی ایل ایف) کے زیر اہتمام پندرہ مئی یوم نکبہ کے موقع پر فلسطینیوں کے حق میں اور فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

plfjup1

 

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین واپسی‘‘ مہم کے تحت جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی )اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان(پی ایل ایف) کے زیر اہتمام پندرہ مئی یوم نکبہ کے موقع پر فلسطینیوں کے حق میں اور فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کر رہے تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابرابو مریم،متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر محمد حسین محنتی سمیت ناصررضوان خان ایڈوکیٹ، حاجی عبد الرحیم نورانی، شکیل قاضی، عبد الوحید یونس، قاری شمیم اور دیگر بھی شریک تھے۔

 

شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پراسرائیل کے سرپرستوں کے خلاف امریکہ مردہ باد ، اسرائیل نا منظور اور برطانیہ مردہ باد سمیت فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف نعروں سمیت فلسطینیوں کے فلسطین واپسی کے حقوق کے دفاع کے حوالے سے نعرے آویزاں تھے۔ مظاہرین نے دوروزقبل کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے والے بس مسافروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے بھی بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بھی لگا ئے۔
شرکائے احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کاکہنا تھا غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ پورے مغربی ایشیاء بشمول لبنان، شام، اردن، مصر، لیبیا، افغانستان، عراق اور پاکستان کو اپنی ناپاک سازشوں کا نشانہ بنا رکھا ہے اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کے تانے بانے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے ہی جا ملتے ہیں، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے کہ جس کے قیام کے روز اول سے ہی مظلوم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بری طرح سے پائمالی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو 67برس گذر جانے کے باوجود بھی جاری ہے انہوں نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ فلسطین ، فلسطینیوں کا وطن تسلیم کیا جائے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لائے جایااور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق بالخصوص حق واپسی کا تحفظ کیا جائے، فلسطین میں جاری غاصبانہ صیہونی تسلط کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی تسلط کو فی الفور ختم کروانے میں عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کی قاتل صیہونی غاصب ریاست کی سرپرستی بند کی جائے انہوں نے پاکستان کے عوام سے مطالبہ کیاکہ فلسطین کاز کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنے میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

plfjup

plfjup2

plfjup3

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan