Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں صیہونی اسرائیلی ہاتھ کار فرما ہے، عالمی استکباری قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، پاکستان کے عوام فلسطین کاز کی حمایت کرتے رہیں گے۔

مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محفوظ یار خان، علامہ صادق رضا اور صابر ابو مریم کا اظہار مذمت

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،

a7

مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محفوظ یار خان، علامہ صادق رضا اور صابر ابو مریم کا اظہار مذمت

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،

عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوط یار خان ایڈووکیٹ، معروف اسکالر علامہ صادق رضا تقوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں امریکی اور اسرائیلی ہاتھ کار فرما ہے ، ان کاکہنا تھا کہ امریکہ دنیا بھرمیں دہشت گردوں کی مدد کر رہاہے تا کہ دنیا کے تمام مسلمان ممالک کو غیر مستحکم کر دیا جائے تا کہ ان ممالک سے مظلوم فلسطینی ملت کے دفاع اور تحفظ کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو بھی ختم کر دیا جائے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ کے عرب مسلم ممالک کو غیر مستحکم کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں تاکہ امریکہ کی ناجائز اولاد غاصب اسرائیل کا دفاع اور تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کے تانے بانے عالمی دہشت گرد استکبار جہاں امریکہ اور اس کی نا جائز اولاد اسرائیل سے جا ملتے ہیں ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے حالیہ دنوں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان کے عوام فلسطینی کاز کو بھول جائیں اور فلسطینیوں کی حمایت ترک کر دیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور حالیہ دنوں ان واقعات میں تیزی آ گئی ہے جو اس بات کا واضح ثبو ت ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں امریکی اور صیہونی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور پاکستان کا دفاع اسلام کا دفاع جبکہ اسلام کا دفاع یعنی پوری انسانیت کا دفاع ہے، ہم پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے فلسطین کاز کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan