اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ مغربی کنارے کی غیر آئینی حکومت غزہ میں سوائن فلو کی مرض پھیلنے کے متعلق بے بنیاد خبریں شائع کر رہی ہے- غزہ میں حماس کی حکومت کے ترجمان سامی ابوزہری نے ایک بیان میں کہا کہ فتح کی ویب سائٹ نے غزہ میں سوائن فلو سے بیسیوں فلسطینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی جو خبریں نشر کی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے- غزہ میں سوائن فلو سے متاثر کوئی مریض نہیں- بے بنیاد خبروں کامقصد غزہ کے شہریوں میں انتشار پھیلانا اور انہیں پریشان کرنا ہے –