Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں سوائن فلو کے باعث تین شہری جاں بحق،۹ افراد ہستپال داخل

swine-flu-in-palestine فلسطینی وزرات صحت کے مطابق سوائن فلو کی وبا غزہ پہنچ گئی ہے، جس کے باعث اس جان لیوا وائرس کے پھیلنے سے کم از کم تین افراد جاں بحق اور دیگر نو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع کے مطابق سوائن فلو کا شکار ہونے والے نو شہریوں میں سے چار کی حالت بہتر ہورہی ہے تاہم تاحال تمام متاثرین کو ایمرجنسی ایوارڈز میں رکھا گیا ہے۔ سوائن فلو کی وبا پھیلنے کےبعد شہریوںمیںشدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں بڑی تعداد میں شہری (ایج ون، این ون) کی تشخیص کے سلسلے میں ہسپتالوں میں آ رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے سوائن فلو کے باعث ہسپتالوں میں شہریوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ ہسپتالوں کے عملے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط معاشی ناکہ بندی کے باعث ادویات کی شدید قلت ہے جس سے طبی عملے اور مریضوں کوشدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan