Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی معاشی ناکہ بندی فلسطینیوں کا دانستہ قتل عام ہے: تنظیم انسانی حقوق

gaza-protest1 اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں غزہ میں مسلط اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کے مضر اثرات پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کا دانستہ قتل عام قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں گذشتہ بر دسمبر میں غزہ پر مسلط جنگ دوران ہونے والی تباہ کاریوں اور اس کے انسانی زندگی پر اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کے متاثرہ شہریوں کی بہبود کے لیے جنگی بنیاد پر امداد کی فراہمی اور تعمیرنو کی ضرورت تھی، تاہم اسرائیل کی جانب سے نہ صرف تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کی جارہیں بلکہ شہر کی تمام راہداریاں بند کر کے معصوم لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں معاشی ناکہ بندی کے باعث انسانی حقوق کی صورت حال نہایت تشویش ناک ہے، شہری بنیادی ضروریات سے قطعی طور پرمحروم ہیں اور علاج معالجے کے بنیادی ضروریات نہ ہونے کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسرائیل غزہ کے شریوں کو دشمن خیال کررہا ہے، جس کے باعث وہاں کے مکینوں کو فلسطین کے دوسرے علاقوں میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی، اسرائیل کی جانب سے ایسی قدغنیں لگائی جارہی ہیں جن سے شہریوں کی مشکلات دو چند ہو گئی ہیں۔ غزہ میں نی پانی ہے نہ بجلی، نہ ایندھن دستیاب ہے اور نہ ہی اشیائے خوردونوش میسر ہیں، ہسپتالوں کے کھنڈرات میں مریض سسک سسک کرجانیں دے رہے ہیں، رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسرائیل جوکہ خود انسانی حقوق اور جمہوریت کے فروغ کا دعویٰ کرتا ہے جمہوریت کی نفی اور انسانی حقوق کی دشمنی کی بدترین مثالیں قائم کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan