غزہ میں قائم ’’الشفا‘‘ ہسپتال میں آتش زدگی کے باعث بڑی مقدار میں ادویات اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا- ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ چوتھی منزل کے کمرہ نمبر آٹھ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے تیزی کے ساتھ ہسپتال کے کئی کمروں اور ڈسپنسری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتش زدگی سے ادویات اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا- ہسپتال میں موجود ایمر جنسی سکواڈ اور فائر بریگیڈ کی کوششوں کے نتیجے میں کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا-