Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل بعض عمارتوں اور مسجدوں کو یہودی معابد میں تبدیل کر رہا ہے : رائد صلاح کا انتباہ

sheikh-raed-salah7 مقبوضہ بیت المقدس میں تحریک اسلامی کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہاہے کہ اسرائیل نہ صرف مسجد اقصی کو تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے بلکہ وہ بعض عمارتوں اور مسجدوں کو یہودی عبادت گاہوں میں تبدیل کرنے کی سازش میں مصروف ہے- الشیخ رائد صلاح نے متنبہ کیا کہ مسجد اقصی میں فن اسلامی کے میوزیم کو خالی کرنے کا مقصد وہاں پر یہودی معبد تعمیر کرنا ہے- انہوں نے کہاکہ اسرائیل، بیت المقدس کو یہودیانے کے بخار میں مبتلا ہے – وہ مسجد اقصی کو شہید کر کے اس کی جگہ پر نام نہاد ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتاہے- اسلامی تحریک کے سربراہ نے مسجد اقصی اور دیگر مساجد میں اذان فجر پر پابندی عائد کرنے پر قابض اسرائیلی حکومت کی مذمت کی – انہوں نے کہاکہ صہیونی ظلم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- “اسرائیل نے مسجد اقصی میں اسلامی قیادت کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب مسجد اقصی میں اذان فجر کو بھی روک دیا –” انہوں نے کہا کہ فلسطینی تاریخ انتہائی اہم موڑ پر کھڑی ہے- فتح حق کی ہوگی – فلسطینیوں کی اپنی شناخت ہے- مسجد اقصی کی عزت اور وقار ہمیشہ کے لئے برقرار رہے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan