قابض اسرائیلی فوجیوں نے قرآن پاک کے اوراق شہید کر کے بیت الخلاء میں بہا دیئے- ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے الخلیل میں متعدد فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا اس دوران وہ فلسطینی شہری محمد ناصر ابوعباسی کے گھر میں داخل ہوئے- انہوں نے محمد ناصر کو گرفتار کرنے سے پہلے گھر میں توڑ پھوڑ کی گھر کے سامان تلپٹ کر دیا جبکہ قرآن کریم کو شہید کر اس کے اوراق بیت الخلاء میں پھینک دیئے- اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے گھر سے نقدی بھی چوری کی- ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کے دوران الخلیل کے مختلف حصوں سے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا-