Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کی بے حسی اور امریکی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ ملتان میں کل جماعتی کانفرنس سے مقررین کاخطاب

(ملتان)فلسطین فانڈیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ’’زخمی زخمی قدس پکارا ۔۔اب تو مسلم جاگ خدارا کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں محمد اقبال چغتائی(تحریک منہاج القرآن)علامہ سید اقتدارحسین نقوی(مجلس وحدت مسلمین)میاں آصف اخوانی(جماعت اسلامی)محمد ایوب مغل، حافظ محمد ظفرقریشی(جمعیت علمائے پاکستان)محمد اختربٹ(جمعیت علمائے اسلام س)سلیم عباس صدیقی (پاکستان واپڈا انصاف یونین)،آغا سید

2

(ملتان)فلسطین فانڈیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ’’زخمی زخمی قدس پکارا ۔۔اب تو مسلم جاگ خدارا کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں محمد اقبال چغتائی(تحریک منہاج القرآن)علامہ سید اقتدارحسین نقوی(مجلس وحدت مسلمین)میاں آصف اخوانی(جماعت اسلامی)محمد ایوب مغل، حافظ محمد ظفرقریشی(جمعیت علمائے پاکستان)محمد اختربٹ(جمعیت علمائے اسلام س)سلیم عباس صدیقی (پاکستان واپڈا انصاف یونین)،آغا سید

محمد علی رضوی،سید محمد ثقلین( ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب)، یاسرارشاد(پاکستان عوامی تحریک)قاری محمد رشید احمد(جمعیت علمائے اسلام ف)قاری ابوبکر نقشبندی(قومی امن کمیٹی پاکستان)، دلاور عباس صدیقی(صدر ساؤتھ پنجاب ورکرفیڈریشن)، انجینئرسخاوت علی، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایسے حالات میں آیا ہے کہ فلسطین ہی نہیں بلکہ پورا اعالم اسلام لہو لہو ہے اور یہ سب کچھ گریٹر اسرائیل کی صہیونی سازش کے تحت امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے، نام نہاد عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے حق میں کوئی مثبت اور موثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ رہنماؤں نے غزہ پر جاری صیہونی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی برادری کی بے حسی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی ناکامی اور اسرائیل کی ہٹ دھرمی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو لسانیت و فرقہ واریت سمیت ہر نوعیت کے اختلافات کے ذریعے تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش پر تیزی سے عمل کیا جارہا ہے، یہ تقسیم اس لئے زیادہ خطرناک ہوچکی ہے کہ اب اسلام کے مقدس لبادے میں اسلام کے دشمن دہشت گردی کررہے ہیں، ان دہشت گردوں کا ہدف مسلمان ممالک ہیں، یہ دہشت گرد مسلمانوں کی جان و مال و عزت پر حملہ آور ہیں، پاکستان میں ان کی دہشت گردی کس کے خلاف ہے؟ ہر پاکستانی بچہ بچہ جانتا ہے، گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشے میں رنگ بھرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مسلمان ممالک کو کمزور اور تقسیم کرکے اسرائیل کے سامنے تر نوالہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ رہنماں کا کہنا تھا کہ ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے مسئلہ فلسطین اور القدس کو دنیا کے منظرنامہ سے ہٹانے کی مذموم کوشش کی ہے لیکن فلسطین اور خاص طور پر القدس کے چاہنے والے پوری دنیا میں اس اہم ایشو پر یکسوئی سے متوجہ تھے، ہیں اور رہیں گے، اس نازک اور سازشانہ ماحول میں فلسطین اور القدس پر صہیونی تسلط کے خلاف ہماری ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں، خاص طور پر یکم جولائی کو غزہ پر جو حملہ ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارے دل غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے دھڑکتے ہیں، انشا اللہ یہ محصور و مجبور فلسطینی بھی جلد سکھ کا سانس لیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مغرور قوموں اور ممالک کے لیے برے دنوں کا آنا ناگزیر ہوتا ہے۔ رہنماؤں نے فلسطین میں قتل عام پر عالمی برادری کی بے حسی کو افسوسناک قرار دیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کوئی ملک اس قسم کے تکبر و غرور کا شکار ہو جاتا ہے اس کے برے انجام کے دن قریب تر آتے ہیں۔ اسرائیل آج فلسطین میں جس طرح سے بچوں، بزرگوں اور عورتوں پر بمباری کر رہا ہے وہ اقوام عالم کی بے حسی کا بدترین مظاہرہ ہے۔رہنماؤں نے تمام عالمی اور علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی انسانی و قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمے اور فلسطین کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔ حالیہ دنوں میں غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں جن کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطین شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، صیہونی حکومت نے ایک مرتبہ پھر تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا ہے اور صیہونی حکومت کی اس جارحیت نے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو ٹھوس خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ غزہ میں میڈیکل سہولیات کے نہ ہونے کے نتیجے میں، غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کی فوری طور پر مدد کریں۔آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کل بروز اتوار 8بجے رات ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہیدہونے والے فلسطینی مسلمانوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan