Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر صورت دفا کریں گے،فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے ہر وقت تیار ہیں، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔

 

مولانا حامد سعید کاظمی اور علامہ امین شہیدی کا فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سے ملاقات میں اظہار خیال
کراچی( )سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا حامد سعید کاظمی اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر صورت دفا کریں گے،

plf 3people1

 

مولانا حامد سعید کاظمی اور علامہ امین شہیدی کا فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سے ملاقات میں اظہار خیال
کراچی( )سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا حامد سعید کاظمی اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر صورت دفا کریں گے، فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے ہر وقت تیار ہیں، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سے ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا ،ا س موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے محمد یاسر اور دیگر بھی موجود تھے۔
مولانا حامد سعید کاظمی کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حمایت در اصل ظالموں اور مظلوموں کے درمیان فرق کی واضح لکیر ہے، عالمی سامراجی قوتیں فلسطین پر اسرائیلی غاصبانی تسلط کا خاتمہ نہیں چاہتیں اسی لئے اسرائیل جیسے خون خوار درندے کو خطے میں معصوم انسانون کا خون چوسنے کے لئے بے لگام چھوڑ رکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر سے مظلوم فلسطینی اپنے وطن کی جانب رواں دواں ہو ں گے اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔
ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہید ی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دہانی کرواتے ہیں کہ فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کی خاطر صف اول میں رہیں گے اور خصوصاً فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر سطح پر دفا ع کیا جائے گا ، اس موقع پر مولانا حامد سعید کاظمی اور علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں میں اپنا کردار ادا کرے اور فلسطینیوں کی رائے کا حترام کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی حمایت فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق کی جائے۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کربلائی نے مولانا حامد سعید کاظمی اور علامہ امین شہیدی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مئی میں جاری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مہم ’’یوم نکبہ‘‘ ’’یوم واپسی فلسطین‘‘ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مختلف پروگراموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
واضح رہے کہ سنہ1948ء میں 15مئی کو غاصب اسرائیل نے سات لاکھ سے زائد مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا تھا اور جبری طور پر فلسطین کے باشندوں کو فلسطین سے جلا وطن کر دیا گیا تھا۔تاہم اس روز کو فلسطینی بہت بڑی مصیبت اور تباہی کا دن قرار دیتے ہیں اور اس دن کو ’’یوم نکبہ‘‘ کہا جاتا ہے یعنی مصیبت اور تباہی کا بد ترین دن۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan