Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین صرف مسلم امہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے ، اسرائیل کا وجود غاصب اور غیر قانونی ہے، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد سے اظہار خیال

کراچی( )جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستا ن کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلسطین صرف مسلم امہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے ، اسرائیل کا وجود غاصب اور غیر قانونی ہے، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،

plf plights1

کراچی( )جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستا ن کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلسطین صرف مسلم امہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے ، اسرائیل کا وجود غاصب اور غیر قانونی ہے، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کی قیادت میں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ یعقوب علی اور محمود الحسن بھی موجود تھے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے گفتگو کے دوران جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ زبیر کاکہنا تھا کہ اسرائیل گذشتہ پینسٹھ سالوں سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن مسلم امہ اور عرب مسلم حکمران تاحال خواب غفلت میں ہیں ، انہوں نے عالمی سامراجی قوتوں امریکہ اور برطانیہ سمیت فرانس ، جرمنی ، اٹلی اور یورپی ممالک کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے دوہرے معیار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس سمیت عرب لیگ کو بھی شدید تنقید کانشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دئیے جائیں اور فلسطین کے باسیوں کا حق ہے کہ وہ اپنے وطن واپس لوٹ آئیں ، انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان فلسطینیوں کے حق واپسی کے دفاع کے لئے ہر میدان میں تیار نظر آئے گی اور دشمن کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے اپنے ہی وطن واپس آنے سے روک دے، ابولخیر کاکہنا تھا کہ فلسطین، فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا بھر سے لا کر بسائے جانے والے صیہونیوں کو ان کے اپنے وطن واپس جانا چاہئیے اور دنیا بھر میں جلا وطن کئے گئے فلسطینیوں کو فی الفور فلسطین واپس لایا جائے اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کی واپسی کے لئے قرار داد منظور کرتے ہوئے فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کو عملی جامہ پہنانے میں کردار ادا کرے۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے صاحبزادہ زبیر کو پندرہ مئی ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے تفصیلی معلومات فرام کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں پندرہ مئی کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ’’یوم نکبہ‘‘ کو ’’یوم واپسی فلسطین‘‘ کے عنوان سے منائے گی۔صابرکربلائی نے ملی یکجہتی کونسل جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر کو درخواست کی کہ وہ بھی اس دن کو منانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور فلسطینیوں کی حمایت میں جد وجہد کا آغاز کریں، ابولخیر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علماء پاکستان کے تحت پندرہ مئی کو ملک بھر میں یوم نکبہ کی مناسبت سے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سنہ1948ء میں 15مئی کو غاصب اسرائیل نے سات لاکھ سے زائد مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا تھا اور جبری طور پر فلسطین کے باشندوں کو فلسطین سے جلا وطن کر دیا گیا تھا۔تاہم اس روز کو فلسطینی بہت بڑی مصیبت اور تباہی کا دن قرار دیتے ہیں اور اس دن کو ’’یوم نکبہ‘‘ کہا جاتا ہے یعنی مصیبت اور تباہی کا بد ترین دن۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan