Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے برطانوی و امریکی پادریوں کی ملاقات

ismail-haneyya فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے برطانوی و امریکی پادریوں اور غزہ کے مسیحیوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی- اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کی مشکلات کا ادراک کرنے کے لئے ایسے دوروں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تا کہ غزہ کا غیرقانونی محاصرہ ختم کرایا جا سکے- ھنیہ نے ریواولیڈورا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں 60 سالوں پر محیط اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں‘ فلسطینیوں کے خلاف تعصب آمیز اقدامات اور مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیوں کا گڑھ بنا کر اس کی اسلامی شناخت کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا- دریں اثنا فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے بتایا کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور ان کے سیاسی مشیر یوسف رزق پر مشتمل ایک حکومتی وفد نے مکہ میں یمن کے حج گروپ کے انچارج اور دیگر حکام سے ملاقات کی-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan