Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی حکومتی وفد کی ایرانی اور یمنی سفارت کاروں سے ملاقات

ismail-haniya7 مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر اسماعیل ھنیہ کے زیر انتظام حکومت کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ایران اور یمن کے سفارت کاروں سے ملاقت کی۔ پیر کے روز حماس کی دعوت پر مکہ مکرمہ میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی عرب میں تعینات ایرانی سفارت کاروں، حج کے عملے افسران اور مکہ مکرمہ میں تعینات یمنی سفارت کار شریک ہوئے، جبکہ فلسطینی حکومت کی جانب سے حکومت کے ترجمان طاہر نونو، وزیراعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر یوسف رزقہ، غازی حمد اور حماس کے راہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے شرکت کی۔ حماس کے وفد اور یمنی اور ایرانی سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی داخلی صورت حال، اسرائیلی جارحیت، فلسطین میں انتخابات سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تمام فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے۔ اس موقع پر یمن اور ایران کے سفارتی عملے نے اپنے ممالک کی جانب سے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے محصور شہریوں کی ہر ممکن امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاحانہ عزائم ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی حکومت کے وفد نے دونوں برادر ملکوں کے سفارت کاروں کی جانب سے غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کرنے اور ان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan