Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ڈاکٹر احمد بحر کی جانب سے فرانسیسی قانون ساز کے بیان کی تعریف

philippe-marini-a-member-of-the-french-senate1 فلسطینی دستور ساز کونسل کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے فرانسیسی رکن سینٹ فلپی میرینی کے اس بیان کو سراہا ہے جس میں انہوں نے یورپی ریاستوں سے غزہ کا اسرائیلی محاصرہ اور حماس کی سیاسی تنہائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا- ڈاکٹر بحر نے کہا کہ فلپی میرینی کی طرح بہت سے یورپی و امریکی سیاستدانوں اور قانون سازوں کا یہی خیال ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے حماس کی سیاسی حیثیت تسلیم کی جائے- انہوں نے یورپی یونین اور امریکی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ان ارکان کے موقف کی روشنی میں اپنی سیاسی پالیسیوں پر نظرثانی کریں- دریں اثنا حماس کے رکن پارلیمنٹ عبدالرحمن زیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر جنگ شائول موخاذ کی جانب سے عبوری سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز اور اس حوالے سے حماس سے مذاکرات کی خواہش سے لگتا ہے کہ قدیما پارٹی داخلی انتشار کا شکار ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan