Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سرنگ گرنے سے ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

tunnel1 مصر اور غزہ کی سرحد پرسرنگ گرنے سے ایک فلسطینی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کے محصورین شہری مصر سے سرنگوں کے راستے اشیائے خورد نوش لے کرغزہ آ رہے تھے۔ میڈیکل ذرائع کے مطابق سرحد پرسرنگ گرنے سے تیس سالہ ھانی محمد رزق نامی شہری جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابو یوسف ہستپال میں پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا 2006ء کے بعد اس وقت سے معاشی محاصرہ کر رکھا ہے جب وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت قائم ہوئی ہے۔ مصر اور غزہ کے درمیان واحد راہداری رفح کے بند ہونے کے باعث شہری پیٹ پالنے کے لیے مجبورا سرنگوں کے ذریعے سامان غزہ لا رہے ہیں۔ جبکہ گذشتہ تین برس کی معاشی ناکہ بندی کے دوران اس طرح کے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 130 ہوگئی ہے اور 575 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan