فلسطین کی آئینی حکومت غزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے حج کے ناموں کی چھانٹی کررہی ہے – کابینہ کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد عوض نے کہاہے کہ عازمین حج کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا- واضح رہے کہ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کو ایک خط میں غزہ کے حامیوں کی تعداد میں اضافے کی درخواست کی تھی تا کہ غزہ جنگ میں شہداء کے ورثاء حج کی سعادت حاصل کر سکیں – جنہوں نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوتے مغربی کنارے اور غزہ سے دو ہزار مزید فلسطینیوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی – ڈاکٹر محمد عوض نے واضح کیا کہ عازمین حج کے لیے رفح راہداری کھولنے کے حوالے سے مصری حکام سے رابطے جاری ہیں –