فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی خاتون رکن سمیرہ حلائقہ نے مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی سازشوں پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی کی مذمت کی ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسجداقصی کو شہید کرنے کی صہیونی سازش آخری مرحلے تک پہنچ گئی ہے- جب کہ بیت المقدس کو مسلمانوں سے خالی کرانے کی سازش بھی اپنے آخری مراحل میں ہے – بیت المقدس میں فلسطینی گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے- محلوں کے محلے مکمل طور پر فلسطینیوں سے خالی کردیئے گئے – فلسطینی شہریوں کے شناختی کارڈ ضبط کرلئے گئے – اسرائیلی حکام کو کسی انسانی اور اخلاقی قانون کی پرواہ نہیں –