اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں- گزشتہ روز سات کارکنوں کو گرفتار کیا گیا- نابلس میں انسانی حقوق کے کارکن اور اسیران کے حقوق کی محافظ تنظیم کے ڈائریکٹر سائدیاسین کو گرفتار کیا گیا- سائد یاسین نے چند روز قبل ہی اسرائیلی قید سے رہائی حاصل کی تھی – وہ چوالیس ماہ تک اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے- طولکرم سے بھی اسرائیلی قیدسے رہائی پانے والے شہری احمد ابو شہاب کو گرفتار کیا گیا- اسرائیلی فوج نے اسے متعدد بار گرفتار کیا-