Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل یہودی آباد کاری کر کے القدس کو مسلمانوں سے چھیننا چاہتا ہے: او آئی سی

ekmeleddin-ihsanoglu مسلمانوں کی نمائندہ عالمی تنظیم اسلامی کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اکمل الدین احسان اوگلو اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں مزید 900 مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جدہ میں ایک عرب خبر رساں ادارے “قدس پریس” کو جمعرات کے روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس میں یہودیوں کی عددی برتری ثابت کر کے شہر کو مسلمانوں اور عرب ممالک سے چھیننا چاہتا ہے۔ تل ابیب کی ان سازشوں کا مقصد شہر کی اسلامی اور عربی شناخت ختم کرکے اسے مکمل طور پر یہودیوں کی وراثت ثابت کرنا ہے۔ اکمل الدین احسان اوگلو کا کہنا تھا کہ جب تک تمام مسلمان ممالک مل کراسرائیلی سازشوں کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار نہیںکرتے ان سازشوں کو نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے اسرائیل کے ہاتھوں بیت المقدس میں مقدسات اسلامی پر کیے جانے والے حملوں کو القدس کے حوالے سے تباہ کن قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے کے لیے دباؤ ڈالے اور فلسطینی عوام کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan