Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ کشمیر کو ااقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

مظفر احمد ہاشمی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،محفوظ یارخان ایڈووکیٹ، صابر کربلائی کا مشترکہ بیان
 

 

 کراچی( )کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کو ااقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

plf special-programmes-on-kashmir-day
مظفر احمد ہاشمی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،محفوظ یارخان ایڈووکیٹ، صابر کربلائی کا مشترکہ بیان
 

 

 کراچی( )کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کو ااقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،جمعیت علماء پاکستا ن کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوط یارخان ایڈووکیٹ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے’’5فروری یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ کے حوالے سے سر پرست کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

 
  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالمی امن مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے اس لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری
مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل میں مثبت کردار ادا کرے۔ان کاکہنا تھا کہ اسلامی مقبوضات کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے اور دنیا بھر میں ہر مظلوم اور مستضعف کی حمایت کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
 
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پوری دنیا پر غاصبانہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن امت مسلمہ بیدار ہے اور اسلام کے دشمن سے آہنے ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کشمیر سمیت فلسطین کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ اسلامی ممالک میں امریکی فوجوں کے ذریعے کالونیاں بنائی جا رہی ہیں ۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے پاکستان سمیت افغانستان اور دیگر ممالک میں امریکی فوجوں کی موجودگی اور دہشت
گردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔
 
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤ ں نے مزید کہا کہ فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن ہے اور کشمیر ،کشمیریوں کا وطن ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہئیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی بجائے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین دونوں کی آزادی مسلح جدو جہد اور مزاحمت و جہاد سے ہی ممکن ہے۔
 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan