اسرائیلی قابض انتظامیہ نے پہلی مرتبہ کھانے پکانے کیلئے استعمال ہونے والی گیس کی محدود مقدار غزہ لے جانے کی اجازت دے دی ہے- وزارت معیشت ڈائریکٹر حطیم عویدار کے مطابق اسرائیل نے شجاعیہ راہداری کے ذریعے 300 سے 350 ٹن گیس لے جانے کی اجازت دی ہے- انہوں نے بتایا کہ یہ اجازت بھی گیس سٹیشنوں پر تمام ذخیرہ ختم ہونے کے بعد دی گئی- انہوں نے بتایا کہ غزہ کو ماہانہ 5 ہزار ٹن گیس کی ضرورت ہے لہذا مزید گیس منگوانے کی اجازت دی جائے- یاد رہے کہ غزہ کے گیس سٹیشن کئی دنوں سے گیس کی قلت کے باعث بند ہیں اور لوگ اس نئے بحران کی آمد سے پریشان ہیں-