اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مغوی کارکنان کیخلاف عباس ملیشیا کی جیلوں میں شدید تشدد کیا جاتا ہے-حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں مغوی کارکنان پر بدترین تشدد کیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد اسیران کی حالت غیر ہو گئی ہے- بیان کے مطابق مغوی افراد کی جان کو خطرہ ہے- بیان کے مطابق سلفیت اور الخلیل کی جیلوں میں ہونے والے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ حماس کے مغوی کارکنوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہے- بالخصوص ایسے اسیران جو مریض ہیں- محمود عباس اور اس کے جیل اہلکار تشدد کرنے پر مشہور ہیں- بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی اتھارٹی کی مجرمانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرے گی اور فتح کے ان مجرموں کو عدالت میں لانے کی کوشش کرے گی، جنہوں نے اپنے ہی شہریوں کو شہید، زخمی کیا یا ان کی ہڈیاں توڑیں- بیان کیمطابق فتح کے مخلص رہنماوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں-