Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

حکومت شہید علامہ آفتاب جعفری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے رہنماﺅں کا مطالبہ ،

شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری شہید راہ فلسطین و القدس ہیں،خراج تحسین پیش کرتے ہیں،فلسطین فاﺅنڈیشن رنج و غم کی اس گھڑی میں لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت پیش کرتی ہے۔
 
press conf 8 2012
شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری شہید راہ فلسطین و القدس ہیں،خراج تحسین پیش کرتے ہیں،فلسطین فاﺅنڈیشن رنج و غم کی اس گھڑی میں لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت پیش کرتی ہے۔
 

کراچی( )شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کا دن دیہاڑے قتل حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوموں کے حامی علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کے قتل میں ملوث امریکی اور صیہونی دہشت گرد آلہ کاروں کو گرفتار کیا جائے اور بے نقاب کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماﺅں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی،جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا،پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ الحاج محمد رفیع اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماﺅںکاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے لئے صدائے احتجاج بلند کرنے کے لئے ماہ رمضان المبارک میں القدس ریلی پر ہونےو الا بم دھماکہ اور آ غا آفتاب جعفری کی شہادت کی کڑیاں امریکی سفارت خانوں سے ملتی ہیں لہذٰا حکومت فی الفور امریکی سفار خانوں کو بند کرے اور امریکی سفارت کار جو پاکستان میں دہشت گردی کا کھیل کھیلنے میں مشغول ہیں ان کو ملک بدر کر کے نا پسندیدہ قرار دے۔

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے رہنماﺅں نے کہا کہ منگل کے روزعلی الصبح کراچی شہر میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں نے ایک ایسے انسان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا کہ جو روز اول سے مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف علم بغاوت بلند کئے ہوئے تھا۔شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری نے ہمیشہ عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار رہنے کا عزم کیا ہوا تھا ۔آپ ہمیشہ امریکی اور اسرائیلی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے حتیٰ کہ آپ کو امریکی اور صیہونی نمک خواروں نے دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے بیہمانہ انداز میں شہید کر دیا۔شہید علامہ آفتاب جعفری اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ دفاع فلسطین ،دفاع پاکستان ہے اور پاکستان کے تمام مسائل اور دہشت گردی کی جڑ عالمی استعمار امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل ہیں۔
شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے بانی رکن تھے اور ہمیشہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کرنے کو اپنے لئے عظیم سعادت سمجھتے تھے۔ آپ نے ہمیشہ امریکہ اور عالمی صیہونزم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن ہے اور فلسطینیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وطن میں جیسے چاہیں زندگی بسر کریں اوراسرائیل کو ایک ناجائز ریاست مانتے تھے۔شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کا قتل پاکستان میں فلسطینی کاز کو دبانے کی گھناﺅنی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔شہید آفتاب جعفری کا مشن جاری رکھیں گے ۔آج پوری دنیا کے حریت پسند اور تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں گامزن کارکنان ایک عظیم اور انسان دوست شخصیت سے محروم ہوئے ہیں اور خصوصاً پاکستان اور فلسطین کے عوام علامہ آفتاب جعفری کی شہادت کو اپنے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان سمجھتے ہیں۔
رہنماﺅں نے کہا کہ فلسطینی کاز کے علمبردار علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کے قتل میں امریکی اور صیہونی براہ راست اور ان کے نم خوار ایجنٹ بلا واسطہ ملوث ہیں ۔شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی تمام تر زندگی کو مظلوموں کی حمایت میں گزارا اور آخر کار سرخ موت سے ہمکنار ہوئے۔شہید علامہ آغا آفتاب حیدر کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھیں گے۔اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ سر زمین پاکستان پر فلسطینی مسلمانوں کی اخلاقی،سیاسی حمایت کو دبایا جا سکتا ہے تو ایسا ہر گز نہیں ہو گا بلکہ فلسطینی عوام اور فلسطین کاز کی نا ختم ہونے والہ جد وجہد جاری و ساری رہے گی اور انشاءاللہ شہید آغاا ٓفتاب حیدر جعفری کا خون تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔وہ وقت دور نہیں کہ جب آزادی فلسطین کا آفتاب طلوع ہو گا اور عالمی استعمار امریکہ اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا وجود نابود ہو گا۔ہمیں اس بات کا افسوس ضرور ہے کہ ہمارا ایک بہادر ساتھی ہم سے جدا ہو گیا ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمارا نام بھی تحریک آزادی فلسطین میں سر فہرست رہے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکی چھاﺅنی نہیں بننے دیں گے ،پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستانیوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت سے نہیں روک سکتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan