Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصالحت کے لئے فلسطینی محاذ کی تجاویز زیرغور ہیں: ڈاکٹر صلاح بردویل

dr-salah-al-bardawil31 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی بلاک کے ترجمان ڈاکٹر صلاح بردویل نے کہا ہے کہ ان کی تحریک قومی مصالحت کے لئے پیش کی جانے والی مقبول عام محاذ برائے آزادی فلسطین کی تجاویز کا نہایت سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے- فلسطینی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر صلاح نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے داخلی اختلافات کے خاتمے اور سیاسی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی غرض سے کی جانے والی تمام تر کوششوں کی حمایت کرتی ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کوصہیونی غرور و تکبر کے مقابلے میں متحد ہوجانا چاہیے بالخصوص دشمن کے ساتھ پرامن سمجھوتوں کی بات کرنے والوں کی موجودگی میں قومی مقاصد کو درپیش خطرات کے پیش نظر ہمیں ایک ہونا چاہیے- محاذ برائے آزادی فلسطین نے تجویز دی تھی کہ مصالحت کی مصری دستاویز پر دستخط کردیئے جائیں اور پھر ہر تنظیم کو ایک جگہ جمع ہو کر اپنا موقف پیش کرنے اور اختلافات ختم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan