Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حراست میں موجود ذیابیطس کے مریض فلسطینیوں کی تعداد 88 ہوگئی

prisoners-4 فلسطینی وزارت اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد بڑھ گئی ہے اور اس وقت اسرائیلی قید میں موجود 88فلسطینی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں- 14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان فلسطینی قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں جس کے باعث وہ قوما میں چلے جاتے ہیں- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں دوران حراست یہ مرض لاحق ہوا کیونکہ قیدیوں کو درپیش جسمانی و نفسیاتی صورتحال کے باعث بیماری کے پھیلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے- وزارت اسیران نے یہ بھی بتایا ہے کہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا بیشتر قیدیوں کو غلط دوائیں دے دی جاتی ہیں جس کے باعث حالت بگڑ جاتی ہے- مثال کے طور پر مریضوں میں سے 170مریض ہارٹ اٹیک‘ کینسر‘ گردے فیل ہونے اور فالج جیسے سنگین امراض میں مبتلا ہیں مگر اسرائیلی جیل حکام کو ان کی کوئی پرواہ نہیں- وزرت نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے معائنہ کاروں کو ان جیلوں میں بھیج کر حقیقت سے گاہی حاصل کریں اور پھر فلسطینی قیدیوں کے لئے واز اٹھائیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan