Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اعلامیہ بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس پاکستان 2012ء

ہم شرکائے بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس پاکستان 2012ء فلسطین کے غیور عوام کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے سامنے عظیم مزاحمت اور انتفادہ کی تحریک پر سلام پیش کرتے ہیں۔اور فلسطینی عوام کو تین باتوں کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں،

 

plf international

ہم شرکائے بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس پاکستان 2012ء فلسطین کے غیور عوام کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے سامنے عظیم مزاحمت اور انتفادہ کی تحریک پر سلام پیش کرتے ہیں۔اور فلسطینی عوام کو تین باتوں کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں،

 

 

 

۔1 فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا

۔۲ فلسطینی پناہ گزینوں اور مہاجرین کی وطن واپسی کا حق 

۔۳ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمای 

ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل انسانیت کے لئے زہر قاتل ہے ،ہم جمہوری قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کریں اور ہم مسئلہ فلسطین کو اپنے کاندھوں پر لینے کی ذمہ داری لیتے ہیں اور اس مسئلہ کے حل کو جلد از جلد حل کروانا چاہتے ہیں۔
ہمارے تناظر میں،
 غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے غزہ کا غیر قانونی محاصرہ کر کے فلسطینیوں کے بنیادی نقل و حمل کے حقوق کا استحصال کر رہا ہے۔

 ہم غزہ ،مغربی کنارہ،مشرقی یروشلم اور اس سے متصل علاقوں میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات اور یہودی آباد کاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بشمول یورپ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے دوہرا معیار روا رکھا جا رہا ہے جبکہ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کی حمایت نہیں کی جاتی۔
* اسرائیل کی بربریت ،جنگی جرائم ،فلسطینی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور فلسطینی عوام کا قتل عام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اس وقت گیارہ ہزار سے زیادہ فلسطینی مرد و خواتین ،بچے و بوڑھے اسرائیل کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر سزائیں بھگت رہے ہیں۔
تمام فلسطینی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے تعصب کا شکار ہیں۔

 اس وقت لاکھوں فلسطینی دنیا کے دوسرے ممالک میں جلا وطنی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں

 اسرائیل کی غاصبانہ سوچ میں صیہونی نظریہ ایک بنیادی جز ہے جو ان کی ہ رپالیسی میں نمایاں نظر آتا ہے۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ ،
۔۱ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا اور پاکستان حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منایا جائے اور
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

۔۲ پاکستان میں جاری مسائل اور دہشت گردانہ کاروائیوں کی جڑ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ اور یورپی ممالک ہیں ،لہذٰا دفاع فلسطین دفاع پاکستان ہے اس عنوان سے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
۔۳ پاکستان کے غیور عوام کو مسئلہ فلسطین پر یکجا کیا جائے گا ۔

۔۴ فلسطین کے عوام کی جد وجہد آزادی میں ہر ممکنہ تعاون کریں گے ۔

۔۵ اسرائیل اور اسرائیلی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔

۔ ۶ تعلیمی اداروں میں ثقافتی اور کھیلوں کے پروگرامات منعقد کروا کر اسرائیل کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا
۔۷ وہ تمام حکومتیں اور ادارے جو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات یا گٹھ جوڑ کی بات کریں گے ان تمام

حکومتوں اور اداروں کی شدید مخالفت کی جائے گے ۔

 

۔۸ اسرائیل ایک عالمی دہشت گرد ہے،اس حوالے سے مہم کا اعلان کیا جائے گا۔

۔۹ اسرائیل کے جنگی جرائم کو دنیا بھر میں اور بالخصوص پاکستان میں آشکار کیا جائے گا ۔

۔۱۰ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں جس کے ذریعے صیہونی گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan