Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی عباس ملیشیا کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے میں مدد دیں: انسانی حقوق یونین

abbas-militia-kidnap1 یورپ میں مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کے جنگی جرائم اور شہریوں کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے میں مدد دیں تا کہ عباس ملیشیا کے جنگی جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف عالمی سطح کارروائی کی جا سکے۔ یورپین ہیومن رائٹس یونین کی جانب سے اتوار کے روز لندن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے تعاون سے عباس ملیشیا کا اپنے شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتا ہے جس پراس کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے اداروں کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے بالخصوص اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس چارٹر اور جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے ادارے زمان و مان اور کسی خاص طبقے کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کا موازنہ نہیں کرتے بلکہ وہ بلا امتیازدنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی صلاحیت، اختیارات اور درجے کے افراد کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو یکساں نظر سے دیکھتے ہیں۔ بیان کے مطابق فلسطینی شہریوں سے تعاون کے حصول کا مقصد عالمی اداروں کو موصول ہونے والی عباس ملیشیا کی غیر قانونی کارروائیوں کی تحقیقات کرنا اور ان کی تہہ تک پہنچنا ہے، فلسطینی شہری نہ صرف تعاون کریں بلکہ ان رپورٹوں کی توثیق کریں جن میں عباس ملیشیا کو ملزم نامزد کیاگیا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں کارروائی کے لیے کوشاں ہیں تاکہ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں کو قوانین کے تحت سزادی جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan